بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر گجراج رانا نے کہا ہے کہ دھن تیرس کے دن ہندو سماج کے لوگ برتن کی خریداری نہ کریں۔
بھارت، یونیورسٹی میں بی جے پی سے وابستہ تنظیم کی ہنگامہ آرائی
گجراج رانا نے کہا کہ دھن تیرس کے دن ہندوسماج کے لوگ برتنوں کے بجائے تلوار خریدیں جس سے وہ اپنا تحفظ کرسکیں۔
رانا کے مطابق ہندو دیوی دیوتا اپنے بازووں میں تلوار پکڑے ہوئے ہیں ایسے میں سیکورٹی کے پیش نظر ہم سب کے پاس تلوار کا ہونا ضروری ہے۔
بھارت، یونیورسٹی میں بی جے پی سے وابستہ تنظیم کی ہنگامہ آرائی
واضح رہے کہ متنازع بیان پر ابھی تک بی جے پی رہنما ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کر رہے۔دوسری طرف بی جے پی کے ضلعی صدر برجیندر کشیپ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں دیوبند بی جے پی صدر گجراج رانا سے معلومات حاصل کریں گے اور اس کے بعد ہی کچھ تبصرہ کرسکیں گے۔
عصمت دری معاملہ، بی جے پی لیڈر نے تمام الزامات کو تسلیم کر لیا
گجراج رانا اپنے متنازع بیانات کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
مودی کا بھارت بھوک اور افلاس میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر سے بھارت کے ہندو کی اصلیت کو اجاگر کرتےہوئے کہا کہ بھارت جو کام کرہا ہے اس سے نازی جرمنی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور نسل کشی آر ایس ایس کے نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے۔