نئی میجنمنٹ نئے تقاضے” آپ "ٹی وی کے 400 سے زائد ورکر بےروزگار کردیئے

0
46

لاہور:نئی مینجمنٹ کیا آئی کہ گھروں کے چولہے ہی بجھ گئے ،اداروں میں استحکام کی بجائے انتشار بڑھنے لگے تو سمجھ لیجئیے کہ دال میں‌کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے، ایسے ہی جیسے پاکستان کے صف اول کے شمار ہونے والے معروف ٹی وی چینل "آپ” کے ساتھ ہوگیا ، جن لوگوں نے بیناد رکھی ان پر عدم اعتماد کیا گیا ،پھر جب "وہ "آئے تو "آپ ” ٹی وی میں وہ اکیلاہی خیر خواہ ہونے کا دعویٰ کردیا باقی 400 کونکما سمجھ کر نوکریوں سے فارغ کردیا گیا

اخبارفروش کا بیٹابازی لے گیا

معتبر ذرائع کےمطابق پاکستان کے صف اول کے ٹی وی چینل "آپ”میں اپنوں کو نکال کر جب بیگانوں کو بٹھایا گیا تو پھر”آپ”کے بھی برے دن شروع ہوگئے ، اطلاعات ہیں کہ آج پھر نئے چیف ایگزیکٹونے 186 ورکروں کو نوکریوں سے فارغ کرتے ہوئے ان کے گھروں میں چلنے والے چولہے بھی بجھادیئے ،یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی 215 سے زائد ورکروں کو بے روزگار کردیا گیا ،

ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ "آپ "ٹی وی کے زوال کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب تقریبا 3 ماہ قبل اس وقت کے ایم ڈی مشہور صحافی اور ایک جانی پہنچانی شخصیت جنید اقبال کو ہٹاکر ایک ایڈوائزرکو ایم ڈی بناکر بٹھا دیا گیا ہے، اس ایڈوائزر کا نام فیصل شیر جان ہے اور اسی فیصل شیر کے مشوروں نے ایسارنگ دکھایا ہےکہ وہ اب اکیلے ہی "آپ”ٹی وی میں شیربن کر رہ گئے ہیں باقی سب کی چھٹی کروادی گئی ہے،

ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فیصل شیر جان ٹیک اوور کرنے سے پہلے "آپ”ٹی وی چینل بہترین انداز اور مسلسل کامیابیوں کی منزلیں طئے کرتا جارہاتھا، پھر نئ مینجمنٹ نے کارکردگی دکھانے کی بجائے چینل کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے کہ اب 400 سے زائد ورکروں کو بے روزگارکرنے کے باوجود "آپ”ابھی بھی اپنا نہ ہوسکااورمعاملہ روزبروز خراب سے خراب تر ہوتا جارہاہے،

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بجائے سنبھلنے کے یہ چینل زوال پزیری کی حدیں پار کرگیا ہے،بہت سے پروگرام ختم کردیئے گئے ، مشہور ومعروف صحافی روف کلاسرا کا پروگرام بند کردیا گیا ، یہ ہی نہیں بلکہ ایک بہت ہی کھیل کی دنیا کا ایک مقبول ترین پروگرام "لگ پتہ جائے گا”جس کے میزبان پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان عامر سہیل تھے ان کو بھی فارغ کردیا گیا ہے

ایف اے ٹی ایف کا جن ، حقیقت کیا ہے ؟

یہ بھی انکشاف ہو اہےکہ سابق ایم ڈی جنید اقبال کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات پر مبنی تحریریں بھی پوسٹ کروائیں گئیں ، پراپیگنڈہ کے اشارے بھی موجودہ مینجمنٹ کی طرف جارہے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ ساری مہم جوئی یہ تاثردینے کی کوششوں کا ایک حصہ تھا جن کا مقصد "آپ”کے مالکوں کویہ تاثر دینا کہ جوکچھ”آپ”والوں کے ساتھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دارایم ڈی جنید اقبال تھے جبکہ سابق ایم ڈی کی موجودگی تک ایسا کوئی بحران نہیں تھا

دوسری طرف بے روزگارہونے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ موجودہ مینجمنٹ جب سے آئی ہے "آپ”ٹی وی کا بیڑاغرق کرکے رکھ دیا ہے، بے روزگارہونے والوں ورکروں کا یہ بھی کہنا ہےکہ اگر سابق ایم ڈی جنیداقبال صیح کام نہیں کررہے تھے تو اب یہ ہی صیح کرکے ثابت کرتے کہ وہ "آپ”کو اپنوں کے لیے پھر سے عزیز اور مقبول بنا دیتے ،بے روزگارہونے والے ورکروں کا یہ بھی کہنا ہےکہ کیا مینجمنٹ اس کو کہتے ہیں کہ اگرکوئی مالی اس کو پانی نہیں دے رہا اور نیا مالی اس کو پانی دینے کی بجائے اس کی جڑیں ہی کاٹ دے ،

Leave a reply