حرامانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

حرامانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟ #baaghi

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ دے دیا-

باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بیٹے کو امتحان میں نقل کرنے کا مشورہ دیا تھا-

حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ابراہیم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بچے سے بہت محبت ہے-

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ پوسٹ ابراہیم کے لیے ہے، میں نے اُسے کہا تھا کہ وہ امتحان میں نقل کرلے لیکن اُس نے نہیں کی جس کے لیے مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ مجھے ابراہیم پر غصّہ تو بہت آیا تھا کیونکہ آن لائن امتحان تھے اور اگر وہ نقل کر بھی لیتا تو کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔

حرا مانی نے ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تمہاری ایمانداری بہت پسند آئی ہے اور اسی وجہ سے میں نے آپ کے لیے یہ خصوصی پوسٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اُن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

Comments are closed.