ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق ہشام انعام اللہ گزشتہ 10 ماہ سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پرنالاں تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر9 مئی کے واقعات اورشہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پربھی رنجیدہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام انعام اللہ کے پارٹی سے اختلافات بھی چل رہے تھے، وہ علی امین گنڈا پور کی حلقے میں مداخلت پر پارٹی سے شکایت بھی کرچکے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سابق صوبائی وزیر کے خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کل پشاورمیں پریس کانفرس میں پارٹی سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔