"حزب اللہ ” لبنان کو ایسی جنگ میں لے آئی ہے جہاں اربوں ڈالر خرچ ہوئے ، سابق امریکی وزیر خارجہ کے ا نکشافات

باغی ٹی وی : سابق امریکی وزیر خارجہ ڈیوڈ شینکر نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ لبنان کے موجودہ بحران برقرار رکھے ہوئے ہے اور عوام کی پریشانیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان کو ایک ایسی جنگ میں لے آئی ہے جس پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لبنانی قیادت کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، اور لبنان کے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے بارے ان کا کئی ارادہ بھی نہیں ہیے .

ساباق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں فرقہ وارانہ مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اس کو آگے بڑھانا مزید مشکلات کا باعث بنے گا.

ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے اکتوبر 2019 سے بڑے پیمانے پر عوامی بغاوت کا مشاہدہ کیا جو کئی مہینوں تک جاری رہے۔ ان مظاہروں میں بدعنوانی اور دائمی بحرانوں کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا . اگرچہ اس وقت سعد حریری کی سربراہی میں حکومت گرادی گئی اور "ٹیکنوکریٹس” کی حکومتی بنائی گئی ،

خیال رہے کہ لبنان میں کافی دیر سے بحران ہے . عوام میں‌ مہنگائی ، بد عنوانی اور نقص امن کے واقعات سے عام لوگ بہت تکلیف میں ہیں. اس سلسلے میں ایرانی حزب اللہ ملک کو ایک ایسی طرف لے جارہی جہاں بہتری کے چانسز بہت کم ہیں.

Shares: