وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ماحولیات کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : شیری رحمان نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی پھیلنا ہے،نہ صرف پاکستان اور جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا ماحولیتی تبدیلی کے غیر معمولی اثرات سے متاثر ہو رہی ہے،ماحولیاتی تبدلی 21ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے-
شیری رحمان نے کہا کہ ہم بطور پاکستانی عالمی موسمیاتی ایمرجنسی کے صف اول میں کھڑے ہیں، پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جن کو ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات اور خطرات لاحق ہیں، ہمیں غیر معمولی درجہ حرارت اور شدید خشک سالی کا سامنہ ہے-
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے جنگلات جل رہے، گلیشیئر پگل رہے اور دریا خشک ہو رہے ہیں، ہم نے پانی کے استعمال میں احتیات برتنی ہوگی،اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم نہیں کیا تو یہ ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو نقصان ہوگا، ہم اپنی زمین اور قدرتی ماحولیات کے ساتھ بہت ناانصافی کرتے ہیں-
جولوگ قرآن کی تعلیمات پرعمل پیرا ہیں وہی دین اوردنیا کمارہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندر، ہوا اور اپنی زمین کو آلودہ نہیں کرنا چاہیے،ہمیں کلائمیٹ کرائیسس کو نمٹنے کے لیے کلائمیٹ کلچر کو اپنا ہوگا، ہر پاکستانی شہری کو ماحولیات کا تحفظ اور اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صاف ستھرا اور صحت مند ماحول تب ہی ممکن ہے جب ہر شہری اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے گا، اس کرہ ارض پر ایک ہی پاکستان ہے، ملک کے ماحولیات کی حظاظت کر کے ہی ہم اس کو بچا سکتے ہیں-