مزید دیکھیں

مقبول

ہم نے 2000 مربع کلو میٹرعلاقہ روسی فوج سے چھین لیا ہے، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر کے علاقےپر دوبارہ قبضہ کرکے اسے روسی فوج سے چھین لیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو کرینی صدر زیلنسکی نے ہفتے کے روز زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج شمال مشرق اور جنوب میں یوکرین کے جوابی حملے سے بچ کر "صحیح انتخاب” کر رہی ہے اب تک ستمبر کے اوائل سے تقریباً 2,000 کلومیٹر کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔حالیہ دنوں میں روسی فوج نے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے روسی فوج فرار ہو رہی ہے اور فرار اس کے لیے صحیح آپشن ہے۔

روس کو ڈرونز طیارے فراہم کرنے پر واشنگٹن کی کارروائی:امریکا نے ایران پر نئی…

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوکرین کی فوج نےاعلان کیا تھا کہ وہ کوبیانسک (مشرقی یوکرین) کے اہم سپلائی ٹاؤن میں داخل ہو گئی ہے، جس پر روسی افواج نے کئی ماہ سے قبضہ کر رکھا تھا۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی انٹیلیجنس نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یوکرین کی افواج کوبیانسک کے قریب پہنچ رہی ہیں اور روس کے ڈونباس کے سپلائی راستوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز روسی فوج نے روس کے ساتھ سرحد پر واقع اس علاقے میں یوکرین کی افواج کی جانب سے خلاف ورزی کے جواب میں یوکرین میں خارکیف کی طرف کمک بھیجنے کا اعلان کیا۔

شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا

خارکیف نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے حالیہ دنوں میں شمال مشرقی یوکرین میں اس علاقے کے تقریباً 1,000 مربع کلومیٹر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اس میں بالا کلیا شہر بھی شامل ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ کیف فورسز نے ملک کے شمال مشرق میں روسی افواج سے 30 قصبوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہےکہ ماسکو کی جانب سے کمک کی تعیناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس "بھاری قیمت” چکا رہا ہے جبکہ یورپی یونین کے 27 وزرائے خزانہ نے جمعہ کو یوکرین کو قرض کی شکل میں پانچ ارب یورو مالیت کی نئی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے جنگ کے اثرات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے یوکرین میں روسی افواج کے ہاتھوں 400 سے زائد من مانی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور یوکرینی فورسز کی جانب سے اسی طرح کے درجنوں کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ:امریکہ دنیا کوخطرات میں دھکیل رہا ہے: پوتن

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس کے حملے کے 200 دن مکمل ہونے کے موقع پر یوکرینی افواج کو کامیاب دفاع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر یوکرینی صدر نے ایمرجنسی سروسز اور یوکرینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے-

اتوار کے روز اپنے خطاب میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں مسلح افواج کی جانب سے دشمن کے 2000 ٹینک، 4500 آرمرڈ گاڑیاں، 1000 سے زائد توپوں، 250 جہازوں، 200 ہیلی کاپٹر ، 1000 ڈرون، 15 کشتیاں اور ہزاروں دیگر فوجی سامان تباہ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ یوکرین اس مشکل راہ سے گزرتے ہوئے فتح حاصل کر لے گا۔

امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی…

یوکرینی افواج نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں روسی افوج کے خلاف جوابی کارروائیاں شروع کر رکھی ہے کیف افواج کی جانب سے خارکیف کے علاقے میں پیش قدمی کے سبب روسی افواج کو بڑی تعداد میں ہتھیار اور فوجی سامانا چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔