پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو پیر کے روز سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے۔
باغی ٹی وی : اپنے ویڈيو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک مجرم کو یک طرفہ تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں، انصار الاسلام کے سالار اور رضاکار بھی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے پہنچیں۔
پی ڈی ایم کا دھرنا کا فیصلہ،سپریم کورٹ بار کا سپریم کورٹ سے بھرپور یکجہتی …
انہوں نے کہا کہ پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے، صبح 9 بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے، تین رکنی بینچ اور ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک مجرم کو تحفظ دیا ہے، ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنا ئز ر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مریم نوازپیرکوپی ڈی ایم کے دھرنے میں ن لیگ کی نمائندگی کریں گی۔
پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی،آرمی …
انہوں نے کہا تھا کہ نوازشریف اورپارٹی صدرشہبازشریف کی ہدایت پرمریم نواز شرکت کریں گی اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی –
مسلم لیگ ن نے کل سے جلسے اور ریلیوں کا اعلان کیا ہےوفاقی وزیر و ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر کل سے جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیرمعینہ مدت کیلئے ہوگا یا نہیں فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔