ہماری حفاظت اور خوشیوں کے لئے جوان اپنی خوشیاں قربان کر دیتے ہیں. شاہد آفریدی

0
37

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کے حوصلےکی داددینی چاہیے۔ شاہد آفریدی

عید پر پیغام دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک سپاہی نہ صرف پاک والا ہوتا ہے بلکہ وہ ایک بیٹا، بھائی، شوہر، باپ اور دوست بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کےجوانوں کے حوصلے کی داد دینی چاہیے، یہ ہماری حفاظت اور خوشیوں کے لئے اپنی خوشیاں قربان کر دیتے ہیں۔


دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر عید کے پہلے روز باجوڑ ، خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پرپہنچے، جہاں کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اور افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ وطن کے محافظ دشوار راستوں اور سخت موسمی حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود فرائض کو مقدم رکھتے ہیں۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ بھی چیز نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید پر ہمیں دفاع وطن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہیدوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Leave a reply