حمزہ شہباز ان پڑھ ہیں؟ وہ دستخط نہیں کر سکتے؟ عدالت کا جیل حکام سے استفسار

0
50

حمزہ شہباز ان پڑھ ہیں؟ وہ دستخط نہیں کر سکتے؟ عدالت کا جیل حکام سے استفسار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر ملزم کا نام نہ لکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے رپور ٹ احتساب عدالت لاہور میں پیش کردی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل 11 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا،جج امجد نذیر چودھری نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کے مچلکوں کی تصدیق کس نے کی تھی؟ ڈپٹی سپرنڈنٹ جیل نے کہا کہ میں نے حمزہ شہباز کے مچلکوں کی تصدیق کی تھی،

عدالت نے کہا کہ مچلکوں پر کہاں لکھا ہے جو انگوٹھا لگایا گیا ہے وہ حمزہ شہباز کا ہی ہے؟ جیل حکام نے کہا کہ رولز میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ انگوٹھے کے ساتھ نام بھی لکھا جائے،جج امجد نذیر چودھری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز ان پڑھ ہیں؟ وہ دستخط نہیں کر سکتے؟ جو بندہ دستخط کر سکتا ہے تو اس کا انگوٹھا کیوں لیتے ہو؟ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے غیر مشروط معافی کی استدعا کر دی اور کہا کہ آئندہ سے ایسا نہیں کریں گے

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کے مچلکے منظور، رہائی کی تیاریاں جاری، کیسے ہو گا استقبال؟

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پتہ آپ نے خود حمزہ شہباز کا انگوٹھا لگا لیا لگا لیا ہے یا کسی اور کا انگوٹھا مچلکوں پر لگایا گیا ہے،ایسے ہی جہالت والی باتیں کرتے ہیں،

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.عدالت نے دوسرے کیس میں انکی ضمانت منظور کرلی ہے

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

https://baaghitv.com/hamza-shehebaz-kojail-say-riha-kar-diagyaya/

Leave a reply