ہسپتال میں "گھناؤنا” کام کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

0
55

ہسپتال میں "گھناؤنا” کام کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کی ہے

گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جناح ہسپتال سے موبائل چور میاں بیوی گرفتار کر لئے،میاں بیوی مختلف وارڈز میں گھومتے اور چارجنگ پر لگے فونز اتار کر رفو چکر ہو جاتے ،ملزمان نے مریضوں کیساتھ ساتھ ڈاکٹر اور نرسز کے موبائل فونز چرانے کا بھی اعتراف کر لیا ،گرفتار ملزمان سے ہزاروں روپے مالیت کے 6 سمارٹ فونز برآمد کر لئے گئے ہیں ،ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سیف اور رباب سیف شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا آغازکر دیا گیا ہے ،ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز نے چوکی جناح ہسپتال پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی،

دوسری جانب سمن آباد پولیس نے کاروائی کی ہے اور علاقہ میں فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم تجمل نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کی۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ملزم کے قبضہ سے پسٹل وگولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

قبل ازیں کرایہ داری کے بہانے مکان پر قبضہ کرنے والے نوسرباز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،ساندہ میں کرایہ داری کے بہانے قبضہ جمانے والے کے نوسرباز کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے،ندیم نامی نوسرباز نے اوورسیز پاکستانی سے دکان کرایہ پر لی، حضورے نامی اوورسیز مالک دکان کرایہ پر بیرون ملک چلا گیا، ملزم نے دکانوں کے اوپر گھر پر قبضہ کرلیا، ملزم نے گھر اور دکان کو آگے تیسرے شخص کو گروی بھی دے دیا،اوورسیز پاکستانی نے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی، پولیس نے اوورسیز پاکستانی حضورے کے گھر اور دکان کا قبضہ واگذار کروا دیا، قبضہ واگزار کروانے پر درخواست گزار حضورے عبداللہ نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپ عموماََ کرایہ دار کا روپ دھار کر قبضہ جمانے کی کوشش کرتے ہیں، شہری تھانوں میں دکان، مکان کے کرایہ داروں کا اندراج لازمی یقینی بنائیں، قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں،

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم نظر آئے،15 کال موصول ہونے پر پولیس نے فوری کاروائی کرکے قبضے کی کوشش ناکام بنائی پولیس نے مناواں میں شہری اشفاق کے 04 مرلے مکان پر قبضے پر کوشش ناکام بنا دی۔سہیل چودھری کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتارکر لئے گئے،فیصل، لطیف، زوجہ اکبر ودیگر نامعلوم ملزمان نے قبضہ کی کوشش کی۔ ملزمان نے اشفاق کے گھر کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔شہری نے فوری کارروائی پر لاہورپولیس خصوصاً ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا شکریہ ادا کیا،ڈی آئی جی سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قبضہ گروپوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ بدمعاشوں اور لٹیروں کو شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے نہیں دیں گے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات کب دی تھی، رحمان ملک نے بتا دیا

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

Leave a reply