چلڈرن ہسپتال میں ڈاکڑ سعد پر تشدد کا معاملہ ،پولیس نے تشدد کرنے والے پانج ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ہیش کیا
عدالت نے ملزموں کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ملزموں میں خلیل احمد عمران خلیل کامران ولید اور میاں حسن شامل ہیں ،تفشیش افسر نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،
ڈاکٹر سعد سے اظہار یکجتی کیلئے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر ہسپتال میں پیش ہوئے اورکہا کہ ڈاکٹر سعد کی کوئی غلطی نییں تھی ملزموں نے بہمانہ تشدد کیا جس سے اسکی ناک ہڈی ٹوٹ گئی،
دوسری جانب چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور مکمل بند ہویں مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لاہور جنرل ہسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹر احتجاج کر رہے ہیں
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اہم اجلاس منعقد ہوا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی چلڈرن ہسپتال میں ملزمان کی جانب سے ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کی بہت مذمت کی اور فوری طور پر ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی گئی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ہیلتھ کیئر پروٹیکشن بل کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی گئی ہے۔
چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت ،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے جھلس گئے
چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی
چلتی گاڑی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، گاڑی سے پریس کارڈ برآمد
راشن تو نہ ملا،20 سالہ لڑکی عزت گنوا بیٹھی،درندہ گرفتار