ماضی میں “پی گیا شہر کا پانی ہائے افغانی”کے نعرے لگتے تھے،سعید غنی

0
40
saeed ghani

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم آج کل پریس کانفرنس کے میئر بنے ہوئے ہیں ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمن کے ہاتھ میں کراچی کا میئر بننے کی لکیر نہیں ہے انکے پاس ایک سو ترانوے ووٹ ہیں لیکن وہ ایک سو ساٹھ کے قریب پہنچ جائیں تو بڑی بات ہوگی ،سندھ میں مردم شماری پر پیپلزپارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،کراچی سندھ کی جان ہے اور پیپلزپارٹی سندھ سے ناانصافی نہیں ہونے دیگی ۔کراچی میں پیپلزپارٹی کی کامیابی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہیں،سیاسی کارکن ہوں علم ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،پانی کا مسئلہ آج کا نہیں ہے ، ماضی میں “پی گیا سارے شہر کا پانی ہائے افغانی” کے نعرے لگتے تھے،بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے ہی کراچی کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا،

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان صاحب کی دو خواہشات ہیں ایک وہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر بن جائے اور دوسرا وہ کراچی کے میٸر.حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیر تو بن سکتے ہیں لیکن کراچی کے میٸر نہیں بن سکتے ،عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہے۔تمام تر ویڈیوز موجود ہیں، فوری ضمانت ملنے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہونگے،عمران خان نے یہ بھی کہہ دیا کہ حملہ آئی ایس آئی نے کروایا،ان کے بھانجے کی اور یاسمین راشد کی ویڈیوز موجود ہے، پی ٹی آئی کے تمام حمایتی دہشت گرد نہیں اگر کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے ،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply