کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہوٹل کا دروازہ توڑنے والا مریم نواز کا گارڈ آج بھی مریم کے ہمراہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کیا گیا تھا.مریم نواز نے کہا تھا کہ ہوٹل کا درواہ توڑا گیا

ہوٹل کے دروازے توڑنے اور مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے ایک کمرے میں ہونے یا نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے تا ہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انکشاف کیا تھا کہ ایک چینل پر خبر چلی کہ سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔ یہ سب مل کر ماموں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں۔ بلکہ جھوٹی باجی مریم کا اپنا گارڈ ہے۔ کتنا جھوٹ اور بولو گے آپ لوگ

شہباز گل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اور اس کا نام شکور ہے۔ جھوٹی باجی کوئی اور خدمت ؟ شہباز گل نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمرے کے دروازے پر زور لگانے والا مریم کا اپنا گارڈ ہے۔ ن لیگ کے جھوٹوں سے محتاط رہیں۔ یہ اس کام کے ماہر ہیں۔

جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ صاف ظاہر ہے جعلسازی کی ایکسپرٹ مریم صاحبہ اور شکور گارڈ اب اس سارے کھیل کے اھم مہرے کے طور پر سامنے آچُکے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ سندھ حکومت اب کیا مریم اور شکور سے تحقیقات کرے گی؟ اب اس سارے کھیل کے محرکات جاننا اور بھی ضروری ہو چکا ہے

مریم نواز کا گارڈ شکور ،یا شکورا کافی متحرک ہے اور مریم نواز جہاں بھی جاتی ہیں وہاں شکور ساتھ ہوتا ہے،مریم نواز کی اسلام آباد عدالت میں پیشی تھی تو اسوقت بھی شکور مریم نواز کے ساتھ تھا اور اس نے مریم نواز کو مکا مارا تھا،مریم نواز کو عدالت پیشی کے وقت اس وقت دقت کا سامنا کرنا پڑا جب ہجوم ان پر امڈ آیا. ایک جیالے نے مریم نواز کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہا تو گاڑ نے اس پر مکا دے مارا جو مریم نواز کو لگ گیا. یہ مکا اس قدر شدید تھا کہ مریم نواز کی چیخ‌ بھی نکل گئی.اس وقت مریم کے ساتھ ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی تھے جو ہجوم کو دھکے دے کر پرے ہٹاتے رہے.

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

بلوچ طلبا کا چار سو کلو میٹر پیدل چل کر لاہور میں دھرنا جاری

بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز برس پڑیں

عمران خان ڈمی، کراچی واقعہ کی رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو…مریم نواز نے بڑ اعلان کر دیا

حکومت کب جائے گی؟ مریم نواز نے شیخ رشید کی طرح پیشنگوئی کر دی

آج بھی مریم نواز بلوچ طلبا کے ساتھ یکجہتی کے لئے گئیں تو مریم نواز کا گارڈ شکور انکے ہمراہ تھا، مریم نواز جب میڈیا سے بات کر رہی تھیں تو وہ مریم نواز کے بالکل پیچھے کھڑا تھا،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسی گارڈ نے ہی ہوٹل کے دروازے توڑے تھے اور ابھی بھی مریم نواز کے ساتھ ہے، مریم نواز جب چیئرنگ کراس پہنچی تو وہ مریم کی گاڑی کے ساتھ چل رہا تھا بعد ازاں مریم نواز کے پیچھے کھڑا رہا

Comments are closed.