باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں قتل و غارت کا سلسلہ نہ تھم سکا
نجی سوسائٹیوں میں زمین کا تنازعہ تین افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرگیا جبکہ تین افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، دن دہہاڑے گولیاں چلا دی جاتی ہیں، آج بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا، چونترہ کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین زخمی ہو گئے،چونترہ کےعلاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے لیا اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے فوری طور پرقانونی کاروائی کرکے ملوث ملزمان کوگرفتارکرنے کی ہدایت بھی کی،
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اورتین افراد زخمی ہوئے۔نعشوں کو پورسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ایس پی صدر اور ایس ڈی پی اوسول لائنز نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہے۔ اقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سکیم میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار








