ریٹائرڈ افسر کو ترقی کیسے مل سکتی ہے؟ یہ کام پی آئی اے نے کر دکھایا

0
54

لاہور: پی ائی اے کی لاجواب سروس نے کمال کردکھایا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے محکمہ سول ایوی ایشن(سی اے اے) نے 45 دن قبل ریٹائر ہونے والے افسر کو ترقی دے کر اپنی نوعیت کا انوکھا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔سی اے اے اتھارٹی کے پبلک ریلیشن افسر کی جانب 4/7/2019 کو ریٹائر ہونے والے تنویر رسول کو جی گروپ 6میں ترقی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شعبہ ایچ ار کی جانب سے مراسلہ جاری ہونے پر ملازمین کی سی بی اے یونین نے بھی ایسے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ملازمین کی یونین نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر انتظامی امور چلانے والے اعلیٰ افسران سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ ایک ریٹائرڈ افسر کی ترقی کیوں کر اور کیسے ممکن ہوئی۔

Leave a reply