لاہور:انسان اپنی ضروریات کے لئے ماحول سے قدرتی وسائل حاصل کرتا ہے اور انہیں اپنی مرضی کی کارآمد شکل میں ڈھالتا ہے۔یہ کام مختلف قسم کے کارخانوں اور صنعتوں میں ہوتے ہیں لیکن اس کام کے دوران بہت سا مال ضائع ہو جاتا ہے اور جب اشیاء استعمال ہوجاتی ہیں اور مزید کام کی نہیں رہتیں تو وہ بھی ضائع ہو کر دوبارہ ماحول میں بطور کچرا واپس چلی جاتی ہیں لیکن اس بار ان کی شکل وہ پہلے والی نہیں ہوتی۔آج کے دور میں یہی ایک بڑا چیلنج ہے کہ ان کو اسی شکل میں واپس لایا جائے جس میں وہ اول بارتھیں یا پھر ضائع ہی نہ ہونے دیا جائے اور پھر سے کارآمد بنا دیا جائے
دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور تیزی سے تباہ ہوتے ہوئے ماحول کو بچانے کے لئے کچرا کم کرنے کے نت نئے تصورات پیدا ہورہے ہیں۔انہی میں سے ایک جدید تصور زیرو ویسٹ مینجمنٹ (Zero Waste Managment)ہے یعنی کچرا یا فضلہ بالکل نہ پیدا کیا جائے
زیرو ویسٹ کالونی کیسے بناسکتے ہیں:وائرل ویڈیو میں زبردست رہنمائی ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کسی بھی علاقے کو زیروویسٹ بنانے کے لیے بہترین اصول وضع کیے گئے ہیں ، اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سب ملکراپنے اپنے علاقوں ، کالونیوں ، محلوں یاشہروں کو زیرویسٹ بنا سکتےہیں
ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے:امریکی میڈیا کا الزام
اس سلسے میں وائرل ویڈیو میں ایک کالونی کے شہری اپنی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہیں ،کسی کا کہنا ہے کہ وہ پھل اور پھلوں سے متعلقہ ویسٹ کوایک باسکٹ میں رکھتے ہیں اورپھرکوشش کرتے ہیں کہ اس کو ادھر ادھر پھینکنے کی بجائے ویسٹ ڈرموں میں ڈال دیا جائے
بعض کا کہنا ہے کہ وہ بھی سبزیاں اور دیگر اس قسم کی ناقابل استعمال چیزیں ایک باسکٹ میں الگ رکھتے ہیں اور پھر ان کو ویسٹیج ڈرموں تک پہنچاتے ہیں ، کسی کا کہنا ہےکہ وہ کوڑا کرکٹ کو بھی اس طرح پھینکتے ہیں کہ یہ کوڑا کرکٹ کے ڈرموں میں جائے
سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سروے انتخابات میں اپنے حریفوں کوشکست دے گئے
اس ویڈیو میں موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پانی کا کم سے کم استعمال کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ خشک چیزوں کو گیلا نہ ہونے دیا جائے اور اس طرح اس ویسٹ کو خشک ویسٹ کے ڈرموں میں ڈالتے ہیں تاکہ یہ گیلا ہوکربدبوکا باعث نہ بنے
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ آگاہی دے رکھی ہے کہ پُرانے کپڑے پھینکنے کی بجائے ضرورت مندوں تک پہنچائیں جائیں ایک تو اس سے ضرورتمندوں کی ضرورت پوری ہوجائے گی اور دوسرا یہ کپڑے گندی کے ڈھیر کا حصہ بن کرگندگی کے پھیلاو کا سبب نہ بنیں گے
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ:اہم دستاویزات ساتھ لے گئے
اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ویسٹیج کوپہلے الگ الگ کیا جاتا ہے اور مختلف ڈرموں میں ان کے حساب سے ڈالا جاتا ہے اورپھرایک ایسا ڈرم بنایا جاتا ہے جہاں اس ویسٹیج سے دیسی قسم کا کلر تیار ہوتا ہے اور وہی کلر کھاد کی طرح پودوں اور درختوں میں ڈالا جاتا ہے جس سے ایک تو باہر سے کلر لانے کی ضرورت نہیں ہوتی دوسرا وہی کلر جسے اگرکنٹرول نہ کرتے تو گندگی کا ڈھیر بھی بننا تھا لیکن اچھی حکمت عملی سےویسٹیج میں سے اس سے متعلقہ چیزیں نکال کر اس کوایک جگہ اکھٹا کرکے کلر بناکردہرے فائدے لیے گئے
اس ویڈیو میں رہنمائی کی گئی ہے کہ کس طرح ہم کوشش کرکے اپنی کالونیوں کو زیرفیصد ویسٹ فری بناسکتے ہیں