اجزاء:
چکن 1 کلو ، ادرک لہسن کا پیسٹ 3 کھانے کا چمچ ، آئل یا گھی 3 کپ ،لونگ 8 سے 10 ، الائچی 5 عدد ، بڑی الائچی 2 عدد ،دار چینی 3 عدد ، پسی سرخ مرچ 2 کھانے کے چمچ ، پسا سوکھا دھنیا 1 چائے کا چمچ ، نمک حسب ضرورت ،دہی آدھا کلو ، جائفل پاؤڈر ایک چٹکی ، کیوڑہ 3 سے 4 قطرے پیاز 3 پاؤ بادام 10عدد ہرا دھنیا تھوڑا سا ہری مرچ 2 سے 3 عدد

ترکیب:
کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز فرائی کریں جب ہلکے براؤن ہو جائیں تو نکال لیں اب اس میں چکن ااور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے اسے فرائی کریں فرائی کی ہوئی پیاز میں بادام اور دہی ڈال کر گرینڈ کر لیں اور اسے چکن میں ڈال دیں 3 منٹ تک بھونیں پھر اس میں پسی لال مرچ سوکھا دھنیا دارچینی چھوٹی اور بڑی الائچی اور لونگ اور حسب ذائقہ نمک ڈآل کر بھون لیں آخر میں جائفل جاوتری ایک ایک چٹکی اور 3سے 4 قطرے کیوڑہ ڈال کر دم دے دیں 7 منٹ بعد دم ہٹا دیں سرونگ ڈش میں ڈال کر ہرا دھنیا اور مرچ باریک باریک کاٹ کر اوپر گارنش کر لیں مزیدار چکن قورمہ تیار ہے نان کے ساتھ سرو کریں

Shares: