اجزاء:
چکن بون لیس 500 گرام
رول پٹی 12 عدد
آئل 3 کھانے کے چمچ
سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیاز 25 گرام
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
بند گوبھی 50 گرام
شملہ مرچ 25 گرام
گاجر 50 گرام
سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سفید پسی مرچ 1 چائے کا چمچ
کالی پسی مرچ 1 چائے کا چمچ
چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
اوریگانو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
انڈا 1 عدد
ہرا دھنیا 5 گرام چوپ
ہری پیاز 5 گرام
ترکیب:
پین میں آئل ڈٍال کر گرم کریں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر 5 منٹ پکائیں پھر اس میں پیاز بند گوبھی شملہ مرچ گاجر نمک سویا ساس سرکہ کالی مرچ سفید مرچ چینی ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں پھر ہرا دھنیا اوریگانو پاؤڈر اور ہری پیاز ڈال دیں 2منٹ پکاکر چولہے سے اتار دیں رول کا مصالحہ تیار ہے اب رول پٹی کو ڈبل کر کے اس کے اندر مصالحہ بھر لیں اور انڈے کے سفیدی سے رول پٹی کو بند کر لیں اس طرح تمام رول بنا لیں کڑاہی میآئل گرم کریں اور اس میں ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں