اجزاء:
چکن بون لیس کیوبز 1کلو
پانی 2 کپ
پسی لال مرچ 3 چائے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
کٹا لہسن 3 چائے کے چمچ
کٹی ادرک 2 چائے کے چمچ
گرم مصالحہ 3 چائے کے چمچ
تیل 3 سے 4 چائے کے چمچ
لیموں کا رس 3 چائے کے چمچ
لیموں 2عدد گارنش کے لیے
پودینہ تھوڑا سا گارنش کے لیے
ترکیب:
پہلے چکن کے کیوبز میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کریں ایک باؤل میں تمام مصالحوں کو ڈال کر اچھی طرح ڈال کر مکس کریں اس کے بعد مکسچر کو چکن کیوبز پر لگا کر 3 گھنٹے تک رکھ دیں اب بوٹیوں کو سکیوررز پر لگا کرکوئلے پر سینک لیں یا فرائی پین میں فرائی کر لیں مزےدار چکن تکہ کباب تیار ہیں اس کو پیاز لیمون کے رس اور پودینے کے ساتھ سرو کریں