اجزاء:
کچے آم 1 کلو
چینی 1 کلو
پانی ڈیڑھ کلو
سرخ میٹھا رنگ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
آموخ کو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور اس میں سے گٹھلیاں نکال کر باریک باریک قاشیں کاٹ لیں پھر پانی میں سرخ رنگ حل کر کے اس میں قاشیں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب آم گل جائیں تو آگ ہلکی کر کے لکڑی کے چمچ دے دبا کر پیس لیں جب پانی تھوڑا سا رہ جائے تو چینی ڈال دیں جب چینی کا پانی خشک ہو جائے اور جیم گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو شیشے کی صاف بوتلوں یا جار میں بھر لیں نہایت عمدہ اور نہایت لذیذ اور نفیس ترین آم کا جام تیار ہے