مغلائی پیاز گوشت منفرد اور آسان ریسیپی

اجزاء:
مٹن ران آدھاکلو چھوٹے ٹکڑے کر لیں
پیاز . ایک کلو بارک کاٹ لیں
دہی آدھا کلو پھینٹ لیں
پسا دھنیا دوچائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
لونگ تین عدد
لہسن کے جوئے تین عد
تیز پات تین عدد
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
تازہ دھنیا دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
گھی یا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
پتیلی میں تیل۔گرم کر کے اس میں گوشت دھنیا دہی مرچ ہلدی اور تھوڑی سی پیاز چوپ کر کے ڈال دیں باقی پیاز کو اس کے اوپر بکھیر دیں کہ وہ ڈھک جائے ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں کہ پیاز کا گودا سا بن جائے اور گوشت گل جائے پھر پین میں چار کھانے کے چمچ تیل کو گرم کر کے ادرک لہسن تیز پات اور لونگ ڈال دیں اسے چمچ سے ہلاتے ہوئے چند منٹ تک تلیں کہ اس کا رنگ گہرا سنہری مائل بھورا ہو جائے اب اس میں پیاز اور گوشت کا آمیزہ ملا دیں اس آمیزے کو اس وقت تک بھونیں کہ یہ گہرے بھورے رنگ کا ہو جائے اور گاڑھا شوربہ بن جائے اس میں لیموں کا رس اور گرم مصالہ ملا کر چند منٹ تک مزید فرائی کریں اور چولہے سے اتار کر سرونگ ڈش میں ڈال دیں اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں

Comments are closed.