لذیذ اور مزیدار مُرغ ٹماٹر بنانے کی ترکیب

0
48

مُرغ ٹماٹر
اجزاء:
چکن آدھا کلو
ٹماٹر ایک پاو
کڑی پتے تین عدد
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
رائی آدھا چائے کا چمچ
املی کا رس دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں تین عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی کا تیسرا حصہ
کُٹا ہوا لہسن ۔آدھا کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل . آدھا کپ
پیاز ایک عدد چوپڈ

ترکیب:
چکن اچھی طرح دھو لیں پتیلی میں تیل گرم کر کے چکن اور نمک ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر کے ڈھک دیں پھر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور چکن گل جائے اب اسے نکال کر اسی تیل میں پیاز کڑی پتے لہسن شامل کر کے فرائی کریں خوشبو آنے پر ٹماٹر رائی کلونجی پسی لال مرچ ہلدی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں اب اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں پھر اس میں املی کا۔رس ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے دس منٹ دم پر رکھ دیں

Leave a reply