پشاوری چپلی کباب بنانے کا منفرد طریقہ

0
69

اجزاء:
بیف یا مٹن آدھا کلو
سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ بھون کر پیس لیں
پسا ادرک لہسن آدھا چائے کا چمچ
پپیتا چھلکے سمیت آدھا چائے کا چمچ
تیل یامکھن 1 چوتھائی کپ
انڈا 1 عدد
بکرے کا مغز آدھا
مکئی کاآٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیاز 1 عدد باریک کاٹ لیں
ہری مرچ 2 عدد
ٹماٹر 2 عدد باریک کٹے ہوئے
ہرا دھنیا 1 چوتھائی کپ باریک کاٹ لیں

ترکیب:
انڈے کو ایک چمچ تیل میں فرائی کر کے باریک ٹکڑے کر لیں مغز کو ہلدی آدھا چائے کا چمچ اور لیموں ڈال کر ابالیں اور پانی پھینک دیں قیمہ میں تمام مصالحے ملا دیں انڈا اور مغز بھی ملا دیں ایک گھنٹہ رکھ دیں تا کہ مسالہ جذب ہو جائے پھر پیاز اور ٹماٹر ملا کر گول گول چپلی کبابوں کی شکل دے دیں اور فرائی پین یا توے پر مکھن یا تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں اچھی طرح پکانے کے بعد اتار لیں چٹنی اور سلاد اور روٹی کے ساتھ سرو کریں

Leave a reply