شوارمہ
اجزاء:
مرغی آدھا کلو
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چلی ساس آدھا کھانے کا چمچ
سرخ پسی مرچ ایک کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
میونیز ایک کپ
کھیرا ایک عدد گول کاٹ لیں
ٹماٹر 3 عدد باریک کاٹ لیں
پیاز باریک کاٹ لیں
آئل آدھا کپ
ترکیب:
چکن کے دو انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے پتلے پورچے بنا لیں ایک بڑے باؤل میں ادرک لہسن کا پیسٹ سرخ مرچ چلی سوس مسٹرڈ پاؤڈر سرکہ اور نمک اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر یہ پیسٹ چکن کے پارچوں پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر دیگچی میں آئل گرم کر کے اس میں میرینیٹ چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر 25 منٹ پکائیں جب چکن گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں پھر چھوٹی چھوٹی چھ عدد روٹیاں تیار کریں یا بازار سے بنے بنائی شوارمہ بریڈ لے لیں ایک روٹی میں کھانے کا چمچ میونیز لگا کر اس میں دو کھانے کے چمچ پکا چکن رکھیں اوپر کٹی ہوئی باریک پیاز ٹماٹر اور کھیرے اور ایک چمچ دہی ملا مکر رول بنا لیں اسی طرح ایک ایک کر کے سارے رول بنا لیں

Shares: