سوفلے پوٹیٹو مزیدار اور لذیذ ریسیپی
سوفلے پوٹیٹو
اجزاء:
آلو تین عدد
کدوکش. چیز پون کپ
کالی مرچ دو چٹکی
جائفل دو چٹکی
پارسلے تین عدد
انڈے دو عدد
ترکیب:
آلووں میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کر لیں پھر انھیں فوائل میں رکھ کر پہلے سے گرم۔اوون میں ایک گھنٹے کے لیے دوسودس ڈگری پر بیک کر لیں اور اوون سے نکال کر باہر رکھ دیں جب تھوڑے ٹھنڈے ہو جائیں تو ان کے اوپر والے حصے کاٹ کر گو دا نکال لیں لیکن آلو کا چھلکا نہ اترے پھر یہ گودا چیز کالی مرچ جائفل انڈے کی زردی کسی باول میں ڈال کر مکس کر لیں پھر انڈے کی سفیدیاں پھینٹ لیں اور اسی آمیزح میں مکس کر لیں اب اس آمیزے کو آلووں میں بھر کر دس منٹ بیک کر لیں جب گولڈن براون ہو جائے تو نکال کر پارسلے کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں