مزید دیکھیں

مقبول

سٹرابیری کولاڈا ایک خوش ذائقہ اور لذت سے بھر پور مشروب

اجزاء:
فریز اسٹرابیری 2 کپ
برف کے ٹکڑے 2 کپ
چینی 4 کھانے کے چمچ
اسٹرابیری آئس کریم 4 سکوپس
اسٹرابیری ایسنس 5 قطرے
پائن ایپل جوس 2کپ
پسا کھوپڑا 2 کھانے کے چمچ
کوکونٹ ملک پاؤڈر 6 کھانے کے چمچ

ترکیب:
بلینڈر میں فریز اسٹرابیری برف کے ٹکڑے چینی پسا کھوپڑا کوکونٹ ملک پاؤڈر پائن ایپل جوس اسٹرابیری ایسنس اسٹرابیری آئس کریم سکوپس ڈال کر ان کے سموتھ ہونے تک بلینڈ کریں اور ٹھنڈی ٹھنڈی لذیذ اور ذائقہ دار اسٹرابیری کولاڈا فوراً سرو کریں