لذیذ اور مزیدار تندوری آلو بنانے کا۔طریقہ
اجزاء:
آلو ایک پاو ابال لیں
ادعک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچ چوپڈ ایک عدد
ہرا دھنیا چوپڈ ایک کھانے کا چمچ
بغیر بالائی دہی ایک سو پچیس گرام
پسا سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
پسی دار چینی ایک چٹکی
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا۔چمچ
پسی ہلدی آدھا کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو کے علاوہ ایک باول میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں پھر آلو چھیل کر چار چار ٹکڑے کر لیں اسے دہی میں ملا۔کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں ٹماٹروں کے بھی چار چار ٹکڑے کاٹ لیں اور ہری مرچیں موٹی موٹی کاٹ لیں المونیم کے درمیانے سائز کے چوکور ٹکڑے کاٹیں ہر ٹکڑے میں آلو کا ٹکڑا ہری مرچیں اور آلو کا تھوڑا مصالہ۔ڈال کر لپیٹ لیں اسے گرلر یا کوئلے پر اچھی طرح سے سینک کر اُتار لیں اور گرم گرم سرو کریں

Shares: