پنجاب سے سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسےممکن ہوا؟کس نے کیاکرداراداکیا؟ دلچسپ کہانی منظرعام پرآگئی

0
37

لاہور:پنجاب سے سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟کس نے کیاکرداراداکیا؟ دلچسپ کہانی منظرعام پرآگئی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں آج اس وقت دلچسپ صورت حال سامنے آئی جب پنجاب سے سینیٹ کے تمام کے تمام امیدواربلا مقابلہ منتخب ہوگئے

ذرائع کے مطابق اس اہم مشن کو سرانجام دینے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مبینہ طور پر مرکزی کردار اداکیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کے ذریعے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا اور پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی فون پر رابطہ کیا۔

پرویز الٰہی کے رابطےکے بعد پیپلزپارٹی نے پنجاب سے اپنا امیدوار واپس لیا اور پرویز الہٰی کے رابطہ کرنے پر ہی ن لیگی قیادت نے اپنے زائد امیدواروں کےکاغذات واپس لیے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے ہی پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔

Leave a reply