آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ہوئی موخر

0
44

آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ہوئی موخر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی احتساب عدالت میں نہ ہو سکی

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کے ملزمان کو آج طلب کر رکھا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث آج سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی عدالتی کارروائی 27 اپریل تک موخر کر دی گئی

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

 

زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،

Leave a reply