ہیپی برتھ ڈے مریم نواز پاکستان کے ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ

0
51

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی 47 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

باغی ٹی وی :28اکتوبر 1973 مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق صدر نواز شریف اور بیگم کلثوم کے گھر پیدا ہونے والی مریم نواز آج اپنی 47 ویں سالگرہ منا رہی ہیں-

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعے کے باعث مریم نواز کی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ٹوئٹر پر لیگی کارکنان اپنی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اسی حوالے سے ایک ٹرینڈ بھی ’#HBDMaryamNawaz‘ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے۔

مذکورہ ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کے چاہنے والے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اُن کی یادگار تصویریں بھی شیئر کررہے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ مریم بی بی نے پشاور دھماکے کے سوگ میں غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے اپنی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں۔


حنا بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پارٹی ورکرز نے مریم بی بی کی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کررکھا تھا۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں حنا پرویز نے مریم نواز کی تصاویر کا ایک کولاج شئیر کرتے ہوئے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آج اس بہادر خاتون کی سالگرہ ہے جس نے پاکستان کے لوگوں کوخوف کی زنجیریں توڑنا سکھایا۔اسے ڈرایا ،دھمکایا گیا مگر وہ سوائے اللہ کی ذات کے کسی سے نہیں ڈرتی۔


لیگی رہنما نے لکھا کہ میں کہہ سکتی ہوں کہ پاکستان کو مریم نواز کی صورت میں مستقبل کی لیڈر مل گئی۔ مستقبل کی وزیراعظم کو سالگرہ مبارک-


مریم نواز کے مداح ان کی بچپن سے اب تک کے زندگی کے سفر کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ متعدد ٹوئٹر صارفین نے مریم نواز کو پاکستان کی مستقبل کی وزیراعظم قرار دیا-

واضح رہے کہ رواں ہفتے لاہور سے کوئٹہ جاتے ہوئے مریم نواز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ کیا کیک کاٹا تھا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو ئیں تھیں جبکہ اس سے قبل بھی گوجرانوالہ میں بھی پارٹی کارکنو‌ں کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا-

خیال رہے کہ مریم نواز 28اکتوبر 1973 میں پیدا ہوئیں اور 1992 میں کیپٹن (ر) صفدر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

2013 میں اپنے والد میاں نواز شریف اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی انتخابی مہم بھی چلائی مریم نواز چئیر پرسن آف شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کےعہدوں پر بھی فائز رہیں۔

مریم نواز 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں 127 اور پی پی 173 سے مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں۔

مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

کوئٹہ جلسے میں مریم نوازکو بلوچی چادر پیش کرنے والا نامی گرامی مجرم نکلا

مریم کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس، ن لیگی کارکن کی درخواست ضمانت خارج

مریم نوازنےسالگرہ کا کیک کاٹ کرکارکن کے منہ ڈالا،کیپٹن صفدردیکھتےرہ گئے،ایک ہفتے…

 

Leave a reply