ہواوے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے تیار
چینی ٹیکنالوجی فرم ہواوے نے ایک لمبی رینج ٹرانسمیشن والے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کی تیار کرلی ہے جس کے لیے کمپنی نے سیمپل بھی فائل کیا ہے
باغی ٹی وی :وائرلیس چارجنگ سسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں اس پر کام کررہی ہیں تاہم اب ہواوے نے ‘وائرلیس چارجنگ سسٹم’ کی نئی ٹیکنالوجی کے لیے پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جو وسیع ٹرانسمیشن کی رینج کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پبلیکیشن نمبر CN112564295A کا پیٹنٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔
ہواوے کے مطابق اس وائرلیس ٹیکنالوجی کے لیے دو ایسی کوائل کی ضرورت ہوگی جنہیں ایک دوسرے کےمخالف سمت رکھا جائے گا اور دونوں کے مابین فاصلہ ٹرانسمیشن پاور کے انتہائی قریب ہوگا۔
اس پیٹنٹ وائرلیس سسٹم کے ذریعے ہواوے چارجنگ کے فاصلے کو بڑھا سکتا ہے جو بالخصوص پہنی جانے والی ڈیوائسز جیسا کہ اسمارٹ بریسلیٹس اور واچز کے لیے زیادہ موزوں ہوگا۔
حال ہی میں ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ موبائل فون بنانے والی کمپنیز سے فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا معاوضہ وصول کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی بھی 40 واٹ کی تیز ترین رفتار سے چارج کرنے والا وائرلیس چارجر متعارف کرواچکی ہے۔