بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 5.6 فٹ رہ گئی

0
38

کراچی: مون سون کی حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 11 فٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

باغی ٹی وی : چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق حالیہ ہونے والی تیز بارشوں کے بعد ڈیم میں سطح آب 333.4 فٹ ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل ڈیم میں پانی کی سطح 322 فٹ تھی۔

وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں اورسٹاف کو عیدی بھی دی

چیف انجینئر واٹر بورڈ نے بتایا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے جبکہ حب ڈیم بھرنے میں تقریباً 5.6 فٹ باقی رہ گیا ہے-

ایم ڈی واٹر بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ شہر کے لیے اچھی خبر ہے، حب ڈیم سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

ماحولیاتی تبدیلی شہری علاقوں کیلئے بڑا چیلنج ہے،سپریم کورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے،حب ڈیم بھرنے کے بعد شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک فراہمی جاری رہے گی۔

یاد رہے گزشتہ سالوں میں بھی بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا تھا جس کے بعد حب ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے تھے۔

آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

Leave a reply