مزید دیکھیں

مقبول

چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ...

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ(باغی ٹی وی) وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک روزہ...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

سعودی عرب: حجاج کرام کو آب زم زم لے جانے کی اجازت

مکہ: شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے نے مختلف ٹریول ہالز سے بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے اپنے ملکوں کو واپس لوٹنے والے حجاج کرام کے لیے زمزم پیکجز کی ترسیل کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام واپس جاتے ہوئے زم زم کا ایک کین اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

شاہ عبداللہ آب زمزم سبیل دوبارہ کھول دی گئی سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زم زم کا کین سول ایوی ایشن کے ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے کین ایئرپورٹ سے ہی خریدا جائے جو مقررہ سفری شرائط کے حساب سے تیار کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاج کرام زم زم کے کین یا بوتلیں اپنے سامان کے ساتھ نہ رکھیں بلکہ مخصوص پیکنگ کے کین کو کارگو کریں۔

عید الاضحیٰ پرسیکڑوں قیدی رہاکردیئےگئے،ہرطرف خوشیاں ہی خوشیاں

شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے نےحج کےموسم اور گرمیوں کی تعطیلات کےساتھ مل کر مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر ہولڈنگ ایئر پورٹس کی طرف سے شروع کیے گئے”آپ کی خدمت ہماری عزت” کےاقدام کے ایک حصے کے طور پر ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت وطن واپس لوٹنے والے مسافر کے سفری ٹکٹ کے مطابق اس کے سامان کا وزن کرنا، سامان میں مائع چیزیں لے جانے سے روکنا یا بیگ کو رسیوں سے باندھنا جو ان کی کھیپ کی ناکامی کا باعث بن سکتا ہے سے منع کرنا ہے۔

فرائض میں کوتاہی : حرمین انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیدار برطرف

شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے مسافروں کے الوداعی مرحلے پر سامان کی نقل وحمل اور ترسیل پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ ہوائی اڈے کے ہالز کے اندر منظم کام کو یقینی بنایا جا سکے۔ روانگی کے مرحلے پر حجاج کرام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا