"ریاست مدینہ” والوں نے مکہ و مدینہ جانے والوں کا حج مزید مہنگا کردیا

0
91

"ریاست مدینہ” والوں نے مکہ و مدینہ جانے والوں کا حج مزید مہنگا کردیا

باغی ٹی وی :سرکاری حج کےنرخوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ کردیا گیا اور وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سے لا تعلق کر دیا، وزارت میں تبدیلیوں سے اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگاہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج کےنرخوں میں سوالاکھ روپےسےزائدکااضافہ کردیاگیا، جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے کم ازکم نرخ ساڑھے5لاکھ روپےہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سےلاتعلق کر دیاگیا ہے ، جس کے بعد نورالحق قادری بطوراحتجاج بیرون ملک چلےگئے ہیں جبکہ حج پالیسی وفاقی کابینہ کے2 دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جاسکی۔
ذرائع کے مطابق حج معاملات وزیر اعظم کے مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور سیکریٹری مذہبی امور کے ہاتھ میں ہیں۔

ان کے مطابق وزارت حج میں اہم پوسٹوں پر تبدیلیوں سے سعودی عرب میں کمپنیوں سے باضابطہ معاملات طے نہیں ہو سکے، اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگا ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آخری وقت میں ڈپٹی سیکریٹری حج، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی، ڈائریکٹر حج مکہ سید امتیاز شاہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

Leave a reply