اگر مبینہ آڈیو لیک میں صداقت نہیں تو اس کا فرانزک آڈٹ کرالیا جا ئے۔راناثنا ء اللہ

0
58
rana sanaullah

ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن لڑیں گے اورجیتیں گے بھی. راناثنا ء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ راناثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کيس پر پورا ملک ميک اور بريک کی کیفیت سے دوچار ہے،اس کیس کا فیصلہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے. اگر مبینہ آڈیو لیک میں صداقت نہیں تو اس کا فرانزک آڈٹ کرالیا جا ئے تاکہ ابہام دور ہو۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور ضد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، فل بینچ کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، مسلم لیگ ن انتخابات سے نہیں بھاگ رہی، پورے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ خواتین کی نجی گفتگو ہے ، حالانکہ نجی گفتگو صرف خود اپنے تک محدود ہوتی ہے لیکن اگر ملک کے کسی اہم کیس کے حوالے سے بات کی جائے گی تووہ پرائیویٹ بات کیسے ہو گئی؟ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا،71 کے الیکشن نے ملک کو دولخط کر دیاجبکہ77 کے متنازعہ الیکشن سے دہشت گردی نے جنم لیاجس کے نتائج آج تک ملک و قوم کو بھگتنا پڑرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کو ہٹاکر ملک پر ظلم کیا گیا اسلئے عوام دیکھیں کہ جب نواز شریف تھا توقیمتیں مئی 2018 میں کیا تھیں اور جب سے یہ آئے تمام اشیا کی کتنی قیمتیں بڑھتی رہیں ،معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی وقت میں تمام انتخابات کروائیں جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تجویز پیش کی کہ الیکشن کے مسئلہ پرفل کورٹ بینچ بٹھائیں اس کا جوبھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہو گا۔عدالت عظمیٰ کا حکم ہے کہ ہرحال میں 14 مئی کوہی الیکشن کروائیں،ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے،جب بھی ہونگے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن لڑیں گے اورجیتیں گے بھی۔

Leave a reply