ڈیفنس میں کچرے سے انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا
کراچی : ڈیفنس میں کچرے سے انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں کچرے سے انسانی کھوپڑی اور کچھ ہڈیاں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ون میں کچرے سے چادر میں بند اعضاء میں تین کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ انسانی ڈھانچے کے اعضاء ملنے کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر اعضاء کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال معلوم ہوتا ہے انسانی اعضاء کو میڈیکل کے اسٹوڈنٹس نے استعمال کرکے پھینک دیا جو کئی سال پرانے ہیں تاہم مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔