ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے،وزیر خارجہ

0
127

ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہو رہا ہوں،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری چین کے وزیر خارجہ ،اسٹیٹ قونصلر وانگ ای کے ساتھ ملاقات ہو گی،سیکریٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں،ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے،ملاقات میں دو طرفہ اسٹرٹیجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا ،سی پیک پراجیکٹس پراب تک کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہو گی، دورے سے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی، جو اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے،پاک چین دوستی آنے والے دور میں اپنا رنگ دکھائے گی،

داسو ڈیم دھماکے کی تحقیقات میں ہم بھی شامل ہونا چاہتے ہیں‌:چین کا اعلان،

داسوڈیم حادثہ:دھماکہ خیز مواد کے شواہد مل گئے‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں

داسو ڈیم کے عملے کے 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد کی ہلاکت پرچین کا ردعمل آگیا

داسو ڈیم کی ٹیم کی گاڑی میں بم دھماکہ، غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطہ،بڑی یقین دہانی کروا دی

واضح رہے کہ داسو بس حادثے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا حکم دیا تھا، آج دو روزہ دورے پر وزیر خارجہ روانہ ہوں گے

Leave a reply