ریاض : وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب :سعودی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان متوقع ا،طلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان متوقع ہے جبکہ 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب میں 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے جبکہ دورےمیں قیدیوں سےمتعلق اجلاس ہوگا،
خیال رہے وزیراعظم عمران کا 7مئی کوسعودی عرب کے 2روزہ دورےکاامکان ہے ، عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں مختلف امورزیرغورآئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہےہیں۔