رشوت ٹھاہ ،کرپشن ٹھاہ نوٹ کمانے والا عملہ:سب رجسٹرار آفس میں رشوت کا بازار گرم 

0
34

فیروز والہ:رشوت ٹھاہ ،کرپشن ٹھاہ نوٹ کمانے والا عملہ:سب رجسٹرار آفس میں رشوت کا بازار گرم ،اطلاعات کے مطابق ، فیروزوالا کا سب رجسٹرار آفس میں رشوت کا بازار گرم ہے

ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کمانے والے رجسٹری محرر جن کو نہ قانون کا ڈر ہوتا ہے نہ ہی اللہ تعالی کا کوئی خوف رمضان کے بابرکت مہنے میں سرعام جیب گرم کرنا ان کا معمول بن چکا ہے

نئے پاکستان میں فرسودہ نظام پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے

سب رجسٹرار آفس تحصیل فیروز والہ کے رجسٹری محرر جاوید بھٹی ،اسامہ اور دیگر ان کے ساتھیوں نے رشوت کا بازار  گرم کر رکھا ہے جب سے رجسڑی برانچ ریکارڈ اراضی سینٹر کے قریب منتقل ہوئی ہے تب سے رجسٹری محرر بے لگام ہو چکے ہیں منہ مانگی فیس لیکر بیان لینا ان کا معمول بن چکا ہے رجسٹری آفس میں بیٹھ کر بیان لینا رجسٹری محرر اپنی توہین سمجھتے ہیں کھلی فضا اور ادھر ادھر گھوم کر بیان لینا ہی ان کا وطیرہ بن چکا ہے

اس سے پہلے سب رجسٹرار آفس کے کمرے کو تالے لگا کر بیک ڈور سارے کام کیے جاتے رہے جو سائل  پیسے نہیں دیتے ان کے کام میں اعتراضات لگا کر ان کو پریشان کرنا رجسٹری محرر کا وطیرہ بن چکا ہے اسامہ نامی رجسٹری محرر کا کار خاص لوگوں کے بیان لینے اور فیس وصول کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ارباب اختیار اور اعلی حکام کو نوٹس لیکر دیانت دار عملے کو تعینات کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے

Leave a reply