حوثی باغیوں کے خلاف سعودی نائب وزیر دفاع کا دبنگ اعلان

0
41

سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہحوثیوں کے جرائم کا شدت اور حوصلے کے ساتھ جواب دیں گے

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہےکہ ایرانی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا اخلاق وقانون کے دائروں سے ماورا ہوکر اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ابھا شہر میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کا حملہ ایران کی طرف سے جارحیت میں اضافے کا ثبوت ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں لکھا کہ سعودی عرب کے مفادات اور اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں‌ کیا جائے گا بلکہ ان کے ساتھ سختی اور حوصلے کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے جرائم ناقابل معافی نہیں۔ انہیں سعودی عرب پر حملوں کا حساب دینا ہوگا۔

Leave a reply