چوہدری حسین الہیٰ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا، دوبارہ ق لیگ میں شامل

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑادھچکا،رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ حسین الٰہی نے لندن میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے حسین الٰہی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ حسین الٰہی کے والد وجاہت حسین چند روز قبل تحریک انصاف سے علیحدہ ہوئے تھے۔
https://twitter.com/sana_J2/status/1661400827603439616
خیال رہے کہ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ ہمارے فیصلے وقت کے مطابق غلط ثابت ہورہے ہیں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا ناقابل برداشت ہے۔ جبکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اب دل نہیں مان رہا کہ مزید پی ٹی آئی کا ساتھ دوں، چودھری شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں انکی مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے پی ٹی آئی کے ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پریس کانفرنس کی کال 2 باتیں کرنے کے لیے دی ہے،سب سے پہلے 9مئی کے واقعات کی مزمت کرتی ہوں، میں نے ہرقسم کے تشدد کی مزمت کی ہے، ریاستی اداروں پر حملہ کرنا زیادہ قابل مزمت ہے۔

Shares: