حضرت عیسیٰ علیہ سلام عیسائی اور مسلمانوں دونوں کیلئے یکساں طور پر قابل احترام ہے. پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی
ابوظہبی میں واقع پاکستان سفارت خانہ میں آج کرسمس کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیاگیا تھا دعائیہ تقریب میں پاکستانی مسیحی برادری کے متعدد افراد نے شرکت کی۔ یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا آئین قائد کے وژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کے لیے آزادی اور تحفظ کا ضامن ہے۔ حکومت کی پالیسیاں اقلیتی برادریوں کو مساوی شہری کے طور پر قومی زندگی میں اپنا کردار ادا کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پرمبنی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ سلام عیسائی اور مسلمانوں دونوں کیلئے یکساں طور پر قابل احترام ہے اور ان کی محبت، امن اور رواداری کی تعلیمات نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرامن دنیا کے قیام کیلئے محبت اور رواداری کے پیغام کو قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کی آج انتہائی ضرورت ہے ۔ انہوں نے جسٹس اے آر کارنیلیس، کرنل ایس کے ٹریسلر، ایف ای چوہدری اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر ممبران کی خدمات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی ان شخصیات کے کردار کوہمیشہ یاررکھا جائیگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع