اسلام آباد:عید الضحیٰ سے قبل الیکشن دیکھ رہا ہوں،اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ سے قبل الیکشن دیکھ رہا ہوں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں، ہماری پاکستان کے کسی ادارے سے لڑائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے ہم انہیں امپورٹڈ کہتے ہیں، مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ان لوگوں کی شکلوں سے ہی لوگ نفرت کرتے ہیں، عمران خان پر مشکل وقت ہے ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہے، حمزہ شہباز آپ میرے بچوں کی طرح ہیں، آپ ٹریپ ہوگئے ہیں، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو پھر یہ کیا کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج نے اس ملک کی سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں، چینی 12 اور گھی کی قیمتوں میں 15روپے اضافہ ہوگیا، میں تو پہلے سے ہی کہتا تھا ن میں سے ش نکلے گی سب میرا مذاق بناتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بتائیں ن لیگ ملک میں کہاں نظر آرہی ہے، یہ حکومت امپورٹڈ کے ساتھ سلیکٹڈ بھی ہے، مئی سیاست کے لیے اہم مہینہ ثابت ہوگا، ملک کی سیاسی صورتحال کو شدید خطرات ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ باپ اور بیٹے پر فرد جرم کی تاریخ لگی ہوئی تھی، آپ دنیا کے کسی بھی ملک جائیں آپ کو انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔

Shares: