لاہور:میں نے فوج اورملکی اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی اس پرمعافی مانگتاہوں:حامد میرنے معافی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق معروف اورمتنازعہ صحافی حامد میر نے اپنے گرد بڑھتے ہوئے گھیراو کے خطرات سے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ حامد میر کی طرف سے یہ معافی نامہ اسلام آباد اور راولپینڈی یونین آف جرنلسٹس اورنیشنل پریس کلب کی طرف سے پیش کیا گیا ہے ،
اس معافی نامے میں حامد میر معافی مانگتے ہوئے کہتے ہیں کہ پچھلے دنوں ان سے صحافی اسد طور کے معاملے تووہ فوج اوردیگرملکی اداروں کےخلاف ایسی گفتگو کرچکے ہیں کہ جن سے ان اداروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے
حامد میر لکھتے ہیںکہ وہ فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس حوالے سے وہ فوج کی خدمات کا اظہاربھی کرچکے ہیں لیکن پھر بھی ان سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جس پرفوج اوردیگرسلامتی کے اداروں سے معافی کے طلب گار ہیں