کراچی کے جوان کی طرف سے "آئی لویو” کا پیغام”بنجوسہ جھیل پرمریم سیر کے دوران یہ سن کرسیرہوگئیں

0
47
کراچی کے جوان کی طرف سے "آئی لویو” کا پیغام”بنجوسہ جھیل پرمریم سیر کے دوران یہ سن کرسیرہوگئیں #Baaghi

مظفرآباد:کراچی کے جوان کی طرف سے "آئی لویو” کا پیغام”بنجوسہ جھیل پرمریم سیر کے دوران یہ سن کرسیرہوگئیں،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازجو کہ اس وقت آزادکشمیر میں کشمیریوں سے اپنی محبت کا دعویٰ کررہی ہیں اوران کے دکھ درد میں شریک ہونے کا عہد کیا ہے ، دوسری طرف کشمیر کے مختلف مقامات پرسیرسپٹے کرنے میں بھی بڑی فعال دکھائی دیتی ہیں

 

ایسے ہی آزادکشمیر سے ذرائع کے مطابق اس وقت جب مریم نوازسیرسپٹے کے لیے بنجوسہ جھیل پہنچیں تو کراچی سے آئے جوان نے "آئی لو یو”I LOVE YOU کہہ کراپنے جزبات کا اظہارکیا تو سیر کےلیے آئی مریم نوازاس محبت بھرپیغام کوسن کرسیر ہوگئیں

 

ذرائع کے مطابق یہ جواب سن کرجب مریم نواز نے پوچھا کہ آپ کون ہیں اورادھرکیسے آئے تو ایک نوجوان نے کہا کہ مریم صاحبہ کراچی سے ہوں صرف آپ کے لیے یہاں حاضرخدمت ہوا ہوں مجھے آپ سے بہت محبت ہے

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کے جزبات کومحسوس کرتےہوئے مریم نواز نے اس نوجوان کو جس انداز سے محبت بھرا پیغام دیا وہ بھی قابل دید ہے ، جب نوجوان نے کہا کہ مریم صاحبہ "آئی لو یو” تومریم نواز نے جواب دیا "آئی لو یو ٹو”

اس محبت بھری گفتگو کے اس وقت سوشل میڈیا پربڑے چرچے ہیں اورنوجوان ایک دوسرے کو مریم نواز اورکراچی کے نوجوان کے بارے میں ہونے والی اس میٹھی میٹھی گفتگو کوشیئر کررہے ہیں‌

Leave a reply