لاہور: مجھے اگرہرایا گیا تو میں نہیں مانوں گا :آخری حد تک جاوں گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں جاری صدارتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ہے ۔
How come every time they count Mail-In ballot dumps they are so devastating in their percentage and power of destruction?
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 4, 2020
ادھر ذرائع کے مطابق امریکی صدر اپنی شکست دیکھتے ہوئے بار بار ٹویٹ کے ذریعے اپنی پریشانی کا اظہارکررہےہیں ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات کئی اہم ریاستوں میں مجھے جو بائیڈن پر برتری حاصل تھی، جیسے ہی پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہوئی تو نتائج بدلنا شروع ہوگئے، جادوئی طور پر میرے ووٹ کم اور جو بائیڈن کے ووٹ بڑھنا شروع ہو گئے ، انتخابی ماہرین نے بھی اس بات کو مکمل طورپر حیرت انگیز قرار دیا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا ہےکہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ مجھے دھاندلی سے ہرایا جارہا ہے اس کا بڑا ثبوت یہ ہےکہ جب بھی پوسٹل بیلٹ کی گنتی کرتے ہیں تو ڈیموکریٹس کی ووٹوں میں حد سے زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔
Last night I was leading, often solidly, in many key States, in almost all instances Democrat run & controlled. Then, one by one, they started to magically disappear as surprise ballot dumps were counted. VERY STRANGE, and the “pollsters” got it completely & historically wrong!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 4, 2020
اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم الیکشن جیت چکے ہیں، اور ہم عنقریب کامیابی کا جشن منائیں گے ، شاندار حمایت پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ مشی گن میں تقریباً 3 لاکھ ووٹوں سے جیت رہے ہیں ، فلوریڈا اور ٹیکساس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، ہم جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں جیت کے قریب ہیں ، ایری زونا نے کسی نے کامیابی کا اعلان کیا ہے لیکن ہم وہاں مقابلے میں ہیں ، ٹیکساس میں ہم نے 70 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ،
امریکی صدر نے اپنی دوسری ٹویٹ میں پھر کہا کہ مشی گن میں بھی ہم بہت آگے ہیں ، کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، انتخابات کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ،ہم ایسی ریاستوں میں بھی جیت چکے ہیں جہاں ہمیں ضرورت نہیں تھی ، اوہائیو سے مجھے محبت ہے اور وہاں بھی کامیابی حاصل کی۔