پہلا ٹی ٹوئنٹی : آئی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

0
25

آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

باغی ٹی وی : آئی سی سی کے مطابق میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں غلط رویئے پر حسن علی کی ایک طرف سرزنش کی گئی تو دوسری طرف ٹیم سے باہر بھی کر دیا گیا۔

حسن علی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نور الحسن کو آؤٹ کیا اور پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔

کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی بھی حرکت میں آ گیا اور اس نے غلط رویہ اختیار کرنے پر حسن علی کی سرزنش کی اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پہلے ٹی 20 میچ کے مین آف دی پلیئر حسن علی کو آج باہر بھی بیٹھنا پڑ گیا، دوسرے ٹی 20 میچ میں انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے پیسر نے بنگلہ دیش میں اچھا کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجااور مین آف دی میچ قرار پائے۔

رواں سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 62 اور سری لنکن دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز تبریز شمسی نے 50،50 شکار کیے ہیں۔

Leave a reply