لاہور:آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کا کانفرنس کال کے ذریعے اہم اجلاس کرونا وائرس کے کھیل پراثرات کا جائزہ لیا گیا ،باغی ٹی وی کے مطابق آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس کانفرنس کال کے ذریعے منعقد ہوا جس میں تمام چیف ایگزیکٹوز نے شرکت کی اورکرونا وائرس کے کھیل پراثرات کا جائزہ لیا گیا
باغی ٹی وی کےمطابق آئی سی سی کے 12 فل چیف ایگزیکٹوز اور3 ایسوسی ایٹ نمائندگان پرمشتمل اس کانفرنس میں تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا ، اس اجلاس میں آئی سی سی ICC Men’s T20 World Cup 2020 اور ICC Women’s Cricket World Cup 2021 کے انعقاد کا جائزہ بھی لیا گیا
اس اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے ICC Men’s T20 World Cup 2020 کے انعقاد کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا اوراس بات کا امکان ظاہر کیا گیا کہ کرونا کی تباہ کاریوں کے پیش نظراس ایونٹ کو موخر بھی کیا جاسکتا ہے
اس موقع پر آئی سی سی چیف مانو سہونے نے کہا کہ وہ اس بات پربہت خوش ہیں کہ تمام ممبران اس مشکل صورت حال میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اورآئی سی سی کے کھیلوں کے پروگرام کو منعقد کرنے میں مدد بھی کریںگے
اس اہم اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگرحالات بہتر رہے تو اکتوبر2020 میں آسٹریلیا میں ICC Men’s T20 World Cup 2020 کھیلا جائے گا ،
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ پر صورتحال واضح ہونے کے بعد کسی قسم کا فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تاہم یہ بات طے ہوگئی کی فیوچر ٹور پروگرام میں ردوبدل ہوگا اور اس پر باہمی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو مؤخر کرنے پر بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فی الحال دونوں ایونٹس کی تیاری شیڈول کے مطابق ہی کی جائے ۔
اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیوین رابرٹس کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے لیے آسٹریلوی حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں کام کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ سی ای سی کی ٹیلی کانفرنس کرکٹ کی بحالی کیلئے مشترکہ اقدامات کی جانب پہلا قدم ہے، یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس میں سب کا مل کر کام کرنا بے حد ضروری ہے۔
پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے والے وسیم خان کہتے ہیں کہ آج کا اہم اجلاس کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے جائزے کے طورپرپیش کیا گیا ہے اورامید کی جاتی ہے کہ کھیل کے میدان بہت جلد سجیں گے