ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بڑے ٹورنامنٹ میں کونسی ٹیم جگہ بنا پائے گی

0
49

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائرز متحدہ عرب امارات میں 18 کتوبر سے 2 نومبر تک کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوانے کیلئے 14 ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا،

گزشتہ دنوں یو اے ای کے وزیر اور چیرمین ایمرٹس کرکٹ بورڈ شیخ نہیان مبارک النہیان نے ٹورنامنٹ کی رونمائی کردی، انھوں نے تمام 14 کپتانوں سے ملاقات بھی کی، ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، اے گروپ میں اسکاٹ لینڈ، نیدر لینڈ، پاپوانیوگینی، نمیبیا، سنگاپور،کینیا،اور برمودا شامل ہیں جبکہ بی گروپ میں میزبان یو اے ای، آئرلینڈ، اومان، ہانگکانگ، کینیڈا، جرسی اور نائجیریا شامل ہیں، گروپ اے کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے جبکہ بی کے مقابلوں کی میزبانی ابوظہبی کرے گا، فائنل 2 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا

گذشتہ ایڈیشن کے رنر اپ اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز اپنی مہم کا آغاز افتتاحی روز بالترتیب سنگاپور اور کینیا کے خلاف کریں گے۔ یو اے ای گروپ بی میں پہلا میچ اومان کے خلاف کھیلے گا۔

دونوں گروٖپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں نہ صرف سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی بلکہ وہ براہ راست آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020 تک شیڈول میگا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی، باقی 6 ٹیموں کے درمیان پلے آف میں سے مزید 2 ٹیمیں بھی انھیں آسٹریلیا میں جوائن کریں گی،وہاں ان کے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پہلے مرحلے میں ایکشن میں ہوں گے، ان تمام 8 ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد 4 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں پہنچیں گی جہاں پر پہلے ہی میزبان آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان موجود ہیں۔

مزید پڑھیں
پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

Leave a reply